Posts

Showing posts from August, 2020
Image
 نیب آفس حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 15 دیگر کارکنوں کیپٹن صفدر کی ضمانت ، مسترد گذشتہ ماہ مریم کی پیشی کے دوران صفدر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نیب آفس کے باہر تشدد پر اکسانے کے معاملے کا سامنا ہے۔ تصویر: فائل لاہور (پ ر) لاہور کی سیشن عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر فسادات کو بھڑکانے کے لئے مقدمہ درج ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 16 ارکان کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے لہذا اب یہ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آرہا ہے۔ اس کے بارے میں ، صفدر کے وکیل نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ انسداد دہشت گردی کی شقوں کو ایک سیاسی معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔" انسداد دہشت گردی کے الزامات میں اضافہ کے بعد عدالت نے صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور تمام فریقوں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے حامی اور پولیس بیورو کے دفتر کے باہر پرتشدد جھڑپوں میں ملوث تھے ، جہاں مریم نواز کو سرکاری اراضی کی غی...
Image
  پتنگ کے ساتھ تین سالہ بچی اُڑ گئی، خوفناک ویڈیو وائرل    30 اگست 2020 تائپی: تائیوان میں فیسٹیول کے دوران 3 سالہ بچی بھی اڑ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی  رپورٹ  کے مطابق تائیوان میں سالانہ فیسٹیول کے دوران تین سالہ بچی کو پتنگ سے باندھ کر 100 فٹ بلندی پر اڑتی دیکھی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اتوار کے روز نامعلوم لڑکی ہنچو شہر کے نان لیوبندرگاہ میں پتنگ میلے میں حصہ لے رہی تھی کہ جب اسے دیوار لمبی دم اور پتنگ سے ساتھ اُڑتا دیکھا گیا۔ ہجوم کے موجود افراد سارا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور واقعے کی فوٹیج وائرل ہوگئی جبکہ بچی کو زمین پر کھینچنے کے لیے شدت سے جدوجہد جاری رہی۔ خوفناک واقعے کے بعد بچی کو محفوظ زمین پر اتار لیا گیا، بچی سارے واقعے پر خوفزدہ تھی لیکن اس کے چہرے پر کچھ خارش کے علاوہ کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔ تائیوان نیوز کے مطابق وقوعہ کے فوری بعد ہی بچی کو اسپتال لے جایا گیا اور ان کی والدہ بھی ہمراہ تھیں۔ رپورٹ کے مطابق سنچو شہر کے میئر لن چیہ چیئن نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت کی ٹیم متاثرہ اف...
Image
 امیر مقام کے بنگلے میں آتشزدگی 31 اگست ، 2020 امیر مقام کے بنگلے میں آتشزدگی مالم جبہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی قیام گاہ میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سمیت کئی مہمان موجود تھے۔ امیر مقام نے کہا ہے کہ تمام مہمانوں کو بہ حفاظت نکال لیا گیا، مہمانوں کے بہ حفاظت نکلنے پر ﷲ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلے دوبارہ بھی بن سکتے ہیں مگر جانیں واپس نہیں لائی جاسکتیں۔
Image
 حکومت نواز شریف کی بحث چھیڑ کر مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے: رانا ثناء اللہ Aug 31, 2020 | 00:41:AM حکومت نواز شریف کی بحث چھیڑ کر مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے: رانا ثناء اللہ     لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثںاء اللہ کا کہنا ہے کہ  حکومت نے خود نواز شریف کو باہر بھیجا، انہیں خدشہ ہے کہ نواز شریف واپس نہ آجائیں اس لیے وہ ان سے متعلق بحث چھیڑ کر اصلی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی پہلی ترجیح علاج ہے،  وطن واپسی ہو، بیماری کی نوعیت ایسی ہےکہ تھوڑی سی بھی بے پیدا کرسکتی ہے۔
Image
  جنوبی وزیرستان میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک  پیر 31 اگست 2020 0:07 سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں نے فورسز پر فائر نگ کی ہے(فوٹو آئی ایس پی آر)  جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران  سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائر نگ سے تین اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چار زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ کب اور کس مقام پر پیش آیا۔ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کی کتنا نقصان اٹھانا پڑا۔
Image
 اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل بینکنگ، شرائط مشکل  اتوار 30 اگست 2020 13:11     پاکستان کی حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے بیرون ملک سے ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت تو فراہم کی گئی ہے، تاہم بیرون ملک پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیجیٹل بینکنگ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔ منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔ بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کے لیے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔ اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اک...
Image
 اقامہ ایکسپائر ہے، کیا فائنل ایگزٹ لگ سکتا ہے؟  پیر 31 اگست 2020 4:55 سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں تاہم بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔   ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے اس بارے میں احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔  قارئین نے اپنی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے مزید سوالات بھیجے ہیں۔ مزید پڑھیں پاکستانی زائد المیعاد اقامے پر کیا کریں؟  اگر اقامہ ایکسپائر ہوتو کیا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) لگ سکتا ہے؟  جواب: خروج نہائی لگانے کے لیے اقامہ کا کارآمد ہونا ضروری ہے جب تک اقامہ تجدید نہیں کرایا جائے گا خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ نہیں لگے گا اس لیے پہلے اپنے کفیل سے اقامہ تجدید کرائیں جوکہ ایک برس کا ہوگا اور اگر یہ ایکسپائری دوسری بار ہوئی ہے تو اس پر ایک ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔  قانون کے مطابق پہلی بارے اقامہ ایکسپائر ہونے پر 500 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ دوسری بار تاخ...
Image
 احساس پروگرام کے تحت درخواست گزاروں کو ادائیگیوں کی آخری تاریخ میں 15  تاریخ تک توسیع کر دی گئی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ٹویٹ  اتوار 30 اگست 2020  22:50 اسلام آباد ۔ ( اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش ادائیگیوں کے تحت درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے حتمی تاریخ    قبل ازیں ادائیگیوں کی آخری تاریخ31 اگست تھی جو کہ اب وسط ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ احساس پروگرام کے ذریعے بائیو میٹرک کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والے درخواست گزاروں کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جن کو ادائیگی کے لئے مجاز بینکوں کی جانب سے بینک برانچ ‘ پتہ اور تاریخ کے ساتھ8171 سے پیغام ملے گا۔ احساس پروگرام کے تحت ادائیگیوں اور پتہ سے متعلق تمام  پر موجود ہے۔   
Image
 دو روسی لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اسود پر پرواز کرنے والے امریکی فضائیہ کے بی۔52 طیارے کے انتہائی قریب آکر غیر پیشہ ورانہ اقدام کیا ہے، امریکی فضائیہ  اتوار 30 اگست 2020  16:11 دو روسی لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اسود پر پرواز کرنے والے امریکی فضائیہ واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2020ء) امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ دو روسی لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اسود پر پرواز کرنے والے امریکی فضائیہ کے بی۔52 طیارے کے انتہائی قریب آکر غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ اقدام کیا ہے۔ امریکی فضائیہ کیطرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیارے بی۔52 کے سامنے سے محض 100 میٹرکے فاصلے سے بار بار گذرے جس کے نتیجہ میں امریکی بمبار طیارے کی پرواز میں خلل پیدا ہوا۔ یو ایس ایئر فورسز ان یورپ اینڈ ایئرفورسز افریقہ کمانڈر جنرل جیف ہیری جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات دوران پرواز طیاروں کے ٹکرا جانے کا باعث بن سکتے ہیں اور یہ بالکل غیر ضروری اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ روسی لڑاکا طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھی تاہم ا...
Image
                           پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خبر ویب ڈیسک  29 اگست 2020 اسلام آباد : یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ نے ارسال کردی۔ سمری میں پٹرولیم مصنوعات 5 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ ،وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔ خیال رہے پیٹرولیم مص...
Image
 کراچی کے مسائل: چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو بڑا مشورہ 29 اگست ، 2020 کراچی کے مسائل: چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو بڑا مشورہ  حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے لیے کراچی میں رہیں اور مسئلے کو خود دیکھیں اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر سال کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن بیانات صرف یہی آتے ہیں کہ فلاں نے کراچی کو ڈبو دیا، مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ انتظامی امور سے متعلق پالیسی بنانا ہے۔ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر مزید کہا کہ سب ایک دوسرے پر الزامات لگا کر بری الذمہ ہوتے رہے، افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔ کراچی کے 3بڑے مسائل کے حل پر کام کرینگے، وزیر اعظم ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کراچی جائیں، مسائل اور وقت کا تعین کریں، پھر دیکھیں کہ ان کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ اکثر لوگ کراچی کی صفائی کی بجائے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہیں، اگر صفائی نہیں کر سکتے تو گندگی بھی نہ پھیلائیں۔ ان...
Image
                                              پیروں پر چلنے والے دس لاکھ خردبینی روبوٹ کی فوج four                                                         ہفتہ 29 اگست 2020 اس کے لیے انہوں نے ایک بالکل نئے طرح کے ایکچوایئٹر بنائے ہیں جو پلاٹینم دھات کی انتہائی باریک پرت سے تیار کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل مائیکرومیٹر پیمانے کے ایکچوایٹر بنانے میں کامیابی نہیں مل سکتی تھی۔ یہ باریک ایکچوایٹر مڑتے ہیں تو سادہ روبوٹ آگے بڑھتا ہے۔ چوکور روبوٹ کی پشت پر لگے شمسی سیل اسے توانائی پہنچاتے ہیں۔ روبوٹ لیزر شعاع کے ردِ عمل میں دھیرے دھیرے آگے بڑھتا ہے جسے ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مارک کہتے ہیں کہ روبوٹ کو آپ جہاں چاہیں گھما پھرا سکتے ہیں۔ ان روبوٹ کو عین سرکٹ بورڈ ڈیزائننگ ٹیکنالوجی کے تحت بنایا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں دس لاکھ روبوٹ تیار کئ...
Image
         پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں  اضافہ   ہفتہ 29 اگست 2020 اسٹیٹ بینک کی روشن پاکستان اسکیم سے ترسیلات زر کی آمد مزید بڑھنے کی توقعات جیسے عوامل نے کیپیٹل مارکیٹ کے گراف کو بلندی کی جانب گامزن کیا۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نےپر اعتماد انداز میں آئل گیس ایکسپلوریشن، سیمنٹ، اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زیادہ دلچسپی لی مجموعی طور پر تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں2کھرب 49ارب 11کروڑ 8لاکھ 39ہزار 166روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 76کھرب 10ارب 31کروڑ 75لاکھ 59ہزار 674روپے ہوگیا۔ہفتے وار کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس1434.63  پوائنٹس بڑھ کر 41056.22 پوائنٹس پربند ہوا جبکہ کےایس ای 30انڈیکس 566.93 پوائنٹس بڑھ کر 17695.40 پوائنٹس پربند ہوا، کے ایم آئی 30انڈیکس 1597.60 پوائنٹس بڑھ کر 65322.37 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 777.25 پوائنٹس بڑھ کر 20270.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ x
Image
              جرمن یونیورسٹی’ کچھ نہ کرنے کے‘ کے بدلے  ڈالر ادا کرے گی ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2020   یونیورسٹی آف فائن آرٹس، ہیمبرگ کے مطابق انتہائی حد تک بے کار بیٹھے رہنے والے تین افراد کو  ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ فوٹو: فائل ہیمبرگ: جرمنی کی ایک جامعہ نے ایک تجربے کے لیے ’ بے کاری فنڈ‘ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین افراد کو کچھ نہ کرنے کے لیے 1900 ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ یہ رقم ایک تحقیقی منصوبے کے تحت دی جارہی ہے جو ہیمبرگ میں واقع یونیورسٹی آف فائن آرٹس نے شروع کیا ہے۔ رقم لینے کے بعد رضاکاروں کو ’سرگرمی سے بے عمل ہونا‘ ہوگا۔ لیکن اس کی شرائط بھی بہت دلچسپ ہے۔ جامعہ نےکہا ہے کہ اس مقابلے میں شامل افراد کو اپنی بے کاری کا طریقہ منتخب کرنے کا پورا اختیار ہوگا لیکن جامعہ کے ماہرین ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے۔ پروگرام کے سربراہ فریڈرک وان بوریس نے کہا کہ ’ کچھ نہ کرنا اور فالتو بیٹھے رہنا بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن ہم سرگرم بے سرگرمی کو جاننا چاہتا ہے۔ یعنی اگر آپ کہیں کہ آپ ایک ہفتے تک ساکت رہیں گے تو اچھا ہے، لیکن ا...
Image
 امریکی ایوانکا کو ملک کی نائب صدر بنتا دیکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2020   نیو ہیمپشائر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی اکثریت کملا ہیرس کے بجائے میری بیٹی ایوانکا کو ملک کی خاتون صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد نیو ہیمپشائر میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں ایک خاتوں صدر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن مخالف جماعت ڈیموکریٹ نے کملا ہیرس کو نامزد کیا ہے جو کہ اس عہدے کی اہل نہیں ۔ اُن کے مقابلے میں میری بیٹی ایوانکا بہترین امیدوار ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے سیاہ فام خاتون کو نائب صدر نامزد کردیا صدر ٹرمپ جب کملا ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تو اُس وقت حاجرین اور سامعین نے ایوانکا ایوانکا کے نعرے بلند کیے جس پر امریکی صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ یہ سب کہہ رہے ہیں کہ وہ ای...
Image
 بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرح ’آباد کاری‘ کا منصوبہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرح ’آباد کاری‘ کا منصوبہشیئرٹویٹ ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2020 آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کے بعد سے ہندوؤں کی آبادکاریوں کی سازش پر عمل جاری ہے، فوٹو : فائل   سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اگست میں مودی حکومت نے عددی اکثریت کی بنیاد کشمیریوں کو آئین میں حاصل خصوصی تحفظ اور اختیار سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر کے وادی کو وفاق کے ماتحت دو حصوں لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کردیا تھا۔ آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے بھارت کے کسی بھی حصے میں مقیم شخص کو کشمیر میں سکونت اختیار کرنے، ڈومیسائل بنانے اور کاروبار کرنے کی اجازت ہوگئی ہے اور گزشتہ برس سے تاحال 4 لاکھ 23 ہزار ڈومیسائل جاری کیے گئے ہیں جو کہ ایک سال میں جاری ہونے والے ڈومیسائل کا ریکارڈ نمبر ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ڈومیسائل کن کو جاری کیے گئے ہیں تاہم قوی امکان ہے ...
Image
  وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ وفاقی ، سندھ حکومتیں کراچی کے تین بڑے مسائل فوری طور پر حل کریں گی 01:39 شام | 29 اگست ، 2020 وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ وفاقی ، سندھ حکومتیں کراچی کے تین بڑے مسائل فوری طور پر حل کریں گی اسلام آباد - وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو درد محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں ہمارے عوام مون سون کی بارشوں کے دوران گزر رہے ہیں۔ آج (سنیچر) ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس تباہی اور تکالیف سے اب ایک مثبت پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے کیونکہ میری حکومت ، سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ ، کراچی کے تین بڑے مسائل کو فوری طور پر کام کرنے اور حل کرنے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نالوں کو ایک بار اور صفائی دیں گی اور پانی کے چینلز میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی تجاوزات سے نمٹیں گی۔ ٹھوس فضلہ کو ضائع کرنے اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالیں۔ اور کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل کریں۔
Image
   اسرائیل سے متحدہ عرب امارت کے لیے پہلی پرواز کا شیڈول جاری ،کونسے اسرائیلی حکام کی ابو ظہبی آمد متوقع ہے؟عرب دنیا سے بڑی خبر آگئی Aug 29, 2020 | 17:47:PM اسرائیل سے متحدہ عرب امارت کے لیے پہلی پرواز کا شیڈول جاری ،کونسے اسرائیلی حکام کی ابو ظہبی آمد متوقع ہے؟عرب دنیا سے بڑی خبر آگئی     ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی پرواز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل کے بین گورین ائیرپورٹ کی جانب سے فلائٹس کے آن لائن شیڈول میں اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی پرواز کی روانگی پیر کے روز بتائی گئی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان پہلی کمرشل فلائٹ ہوگی۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ تل ابیب سے ابو ظ ابو ظہبی کے درمیان یہ فلائٹ ایک اسرائیلی وفد کو لے کر روانہ ہوگی جس میں امریکی حکام بھی شامل ہوں گے   عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے اب تک اس پرواز کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Image
 محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند Aug 29, 2020 | 16:11:PM        چمن (آئی این پی ) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن میں پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر باب دوستی کو 2 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس دوران باب دوستی سے افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔ پاک افغان سرحد پر ایف آئی اے کے امیگریشن آفس اور ویزا سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے اور کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئٹہ چمن شاہراہ پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
Image
 ایف بی آر نے سرینا فائز عیسیٰ کی منی ٹریل کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا سرینا عیسیٰ محدود آمدن میں لندن جائیدادیں نہیں خرید سکتیں، سرینا عیسیٰ کا ایف بی آرٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار،ایف بی آر نے میری 2243 کنال زرعی زمین ، کلفٹن جائیداد وں کی آمدن، میری ملازمت کی آمدن کوشامل نہیں کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کاجواب   ہفتہ 29 اگست 2020  15:09 ایف بی آر نے سرینا فائز عیسیٰ کی منی ٹریل کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست 2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرینا فائز عیسیٰ کی منی ٹریل کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا ہے، سرینا عیسیٰ محدود آمدن میں لندن جائیدادیں نہیں خرید سکتیں، سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر پر عدم اعتماد کیا اور کہا کہ ایف بی آر نے میری 2243 کنال زرعی زمین ، کلفٹن کی جائیداد کی وصول آمدن ،میری ملازمت کی آمدن کوشامل نہیں کیا، ایف بی آر میرے گوشواروں میں ردوبدل کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو اب تک ایف بی آر کی جانب سے چار نوٹس بھیجے گئے، سرینا ان نوٹسز کا ...
Image
                                              نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، رانا ثناءاللہ                                                           ہفتہ 29 اگست 2020  12:34 لاہور ( اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو بھول جائے وہ واپس نہیں آئیں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اس وقت ہی واپس آئیں گے جب وہ پوری طرح سے صحتیاب ہو جائیں گے  ۔ اب نوازشریف باہر ہیں،وہ اپنے علاج کے ساتھ ساتھ ان کا بھی علاج کررہے ہیں۔نوازشریف نے کافی پیتے تصویر بھیج دی، اب چہل قدمی کی تصویر آگئی ہے۔ اب چند روز حکومتی وزراء سرپیٹیں گے اور دیواروں میں ٹکریں ماریں گے کیونکہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایت پر روزانہ صبح ہلکی ورزش بھی کر...
Image
 سپین میں میڈیکل عملے کو مفت سروس دینے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورکی حالت تشویشناک ہو گئی سید شیراز کورونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج،10 روز کے لیے بے ہوش کیا جائے گا    ہفتہ 29 اگست 2020  11:26 سپین میں میڈیکل عملے کو مفت سروس دینے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورکی .. بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست 2020ء) بارسلونا میں میڈیکل عملے کو مفت سروس دینے والا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سید شیراز اب انتہائی نگہداشت میں ہے اور زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی تھی،کورونا نے اسپین کو بھی اپنی شدید لپیٹ میں لیے رکھا۔ کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں ہلاکتیں ہو رہیں اور لوگ متاثر ہو رہے ہیں،وہیں سپین بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوا ۔ کورونا وائرس کے پیش نظر سپین میں پاکستانی ٹیکسی سیکٹر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فری سروسز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارسلونا میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے لاک ڈاؤن میں سید شیراز نے پاکستانی ڈرائیورز کے گروپ کا روحِ رو...
Image
 پریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی گئی پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے، پارلیمانی نظامِ حکومت ناکام ہوچکا، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ضروری ہوچکا ہے۔ چیئرمین ہم عوام پارٹی طاہر عزیز کی درخواست میں مئوقف    ہفتہ 29 اگست 2020  15:28 سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی گئی اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اگست 2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا کہ پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے، پارلیمانی نظامِ حکومت ناکام ہوچکا، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ضروری ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پارلیمانی نظام اور جمہوریت مخالف سیاسی قوتوں نے صدارتی نظام کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ چیئرمین ہم عوام پارٹی طاہرعزیز خان نے سپریم کورٹ میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ناگ...
Image
 معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا شفاءاللہ خان روکھڑی کے انتقال پراظہارِ افسوس    ہفتہ 29 اگست 2020  13:39 معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے میاںوالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2020ء) معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔شفاءاللہ خان روکھڑی کے گیت دنیا بھر میں سنے جاتے ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔خاص طور پاکستان میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں کے لیے ایک صدمہ ثابت ہوئی ہے۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کے یوٹیوب پر 1.78 ملین سبسکرائبرز ہیں  روکھڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ شفاءاللہ انتقال کر گئے ہیں لیکن ان کی آواز ہمیشہ رہے گی۔ شفاءاللہ خان روکھڑی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شفاءاللہ خان روکھڑی کے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے با...
Image
 متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا 1972 کا قانون ختم کرنے کا فرمان جاری کر دیا قانون کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات کے افراد یا دیگر کمپنیاں تجارتی یا کسی بھی نوعیت کے معاملات میں اسرائیل کے کسی بھی فرد یا اداروں کے ساتھ معاہدے کر سکتا ہے    ہفتہ 29 اگست 2020  14:25 دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2020ء) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا 1972 کا قانون ختم کرنے کا فرمان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق 1972 میں بنائے گئے قانون کو ختم کر دیا ہے اور اب اس حوالے سے فرمان بھی جاری ہو چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی، تحقیقی ، سائنسی اور طبی میدانوں میں رابطے بحال ہو چکے ہیں۔ اور اب صدر شیخ خلیفہ نے اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق دہائیوں پرانے فیصلے کو ختم کرنے کا وفاقی قانون جاری کیا۔یہ حکم اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس قانون کے خاتمے ...
Image
کراچی میں بدترین طوفانی بارش نے پورا شہرڈبودیا کراچی میں بدترین طوفانی بارش نے پورا شہرڈبودیاشیئرٹویٹ ویب ڈیسک  جمعرات 27 اگست 2020  سب سے زیادہ فیصل بیس پر130 ملی میٹر ہوئی، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل  کراچی: شہرقائد میں بد ترین طوفانی بارش نے تباہی مچادی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں جن علاقوں میں موسلا دھاربارش جاری ہے ان میں گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیپا چورنگی ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ ، پی ای سی ایچ ایس ، شہید ملت روڈ ، شارع فیصل ، بلوچ کالونی ، دھوراجی کالونی ، کارساز، ملیر ، ایئر پورٹ ، ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، کورنگی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، گولیمار، ایم اے جناح روڈٖ، نمائش، جیل چورنگی ، گلستان جوہر، واٹر پمپ ، سہراب گوٹھ ، سپرہائی وے بھی شامل ہے۔ وزیراعظم کا گورنرسند...
Image
جس طرح چڑیا گھر میں غفلت ہوئی لگتا ہے پوری ریاست ہی ایسے چل رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ   جمعرات 27 اگست 2020  ہ داروں کو کم از کم 2 گھنٹے شیر والے پنجرے میں بند ہونا چاہیے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ۔  اسلام آباد: چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جس طرح چڑیا گھر میں غفلت ہوئی لگتا ہے پوری ریاست ہی ایسے چل رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں وزیر مملکت زرتاج گل اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے، چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا جن کو شوکاز نوٹس جاری کئے ان کے جواب جمع ہوگئے، جانوروں کی ہلاکت افسوس ناک ہے اس سے پتہ چلتا ہے ملک کو کیسے چلایا ہے، آفیشلز ممبران نان آفیشلز پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں جب کہ جن کی ذمہ داری تھی وہ اپنی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت؛ زرتاج گل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں ...
Image
 انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم   جمعرات 27 اگست 2020 گزشتہ روزانسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی، عمران خان:  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ے۔ وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا اورمصیبت زدہ خواتین کی حالت زاربہتربنانے کیلئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزانسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں وزیراعظم کوجیلوں میں قید خواتین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارکا نوٹس لیا تھا۔
Image
 اسلامی نظریاتی کونسل کا دوسری شادی کے معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے،شریعت میں عدل کی بات کی گئی ہے۔چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی گفتگو    جمعرات 27 اگست 2020  12:47 کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست 2020ء) گذشتہ روز ایک فیصلے میں سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کیلئے پہلی بیوی کو حق مہر معجل ہو یا حق مہر غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔ فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا دوسری شادی کے معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا ہے۔چئیرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے۔شریعت میں عدل کی بات کی گئی ہے۔ دوسری شادی کی اجازت کا معاملہ بارہا اسلامی نظریاتی کونسل میں آیا ہے۔ 201...
Image
عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کیخلاف جرائم سے روکے، دفتر خارجہ  ہم نیوز  27 Aug, 2020  اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کیخلاف جرائم سے روکا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جاحیت جاری ہے۔غیرانسانی لاک ڈاؤن کو 388 دن ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کےمظالم کشمیریوں کے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے اور پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر سے لاک ڈاوَن ختم کرے اورمقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کورہا کرے۔ پاکستان مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق چاہتاہے۔ زاہدحفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے تمام امورپرایک دوسرے کاہمیشہ ساتھ دیا اور وزیرخارجہ کےدورہ چین میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلووَں پرگفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ...
Image
  طلباء کے لئے پی ایم الیکٹرک وہیل چیئر اسکیم: آن لائن درخواست کیسے دی جائے  24/08/2020 یونیورسٹی طلبہ کے لئے پی ایم الیکٹرک وہیل چیئر اسکیم معذور طلبا کے لئے ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ اس مضمون میں ، آپ کو پروگرام کے بارے میں تمام اہم تفصیلات ملیں گی۔ ایچ ای سی یا ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایمبولٹری معذوری کا شکار طلباء سے 15 ستمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ تاہم ، وہ یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے پی ایم الیکٹرک وہیل چیئر اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت برقی وہیل چیئرز وصول کریں گے۔
Image
 کراچی سے ہم نہیں جیتے لیکن پھر بھی ہمارے منسٹر بارشوں   میں سڑکوں پر تھے، وزیراعلیٰ سندھ 26 Aug, 2020 کراچی: (26 اگست 2020) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے صوبے کا شوشہ چھوڑنے والوں کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں ہے۔ کراچی سے ہم جیتے نہیں لیکن پھر بھی ہمارے منسٹر بارشوں میں سڑکوں پر تھے۔ ٹھٹھہ کی تحصیل گھارو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس حساب سے بارش ہوئی ہے، نقصان ہوا ہے۔ ہمارے نمائندے بھی موجود تھے، انتظامیہ بھی موجود تھی۔ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ گھارو کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے سجاول پہنچ کر سیم نالے ناگن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بارش بہت ہوئی ہے، نقصان بھی ہوا ہے۔ ہماری کمیٹی ضلع کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی۔ پھر ضلع کیلئے پیکج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہوں، لازمی بارشوں میں نکلوں گا۔ گزشتہ دو سالوں سے وزیراعلیٰ ہوں لیکن وفاقی وزراء ملنے کو تیار نہیں تھے، اب موقع ملا ہے۔ جو وفاقی حکومت کے پروجیکٹ ہیں، ان کے...
Image
  عمران خان "مین آف دی ائیر"۔۔۔۔ مسلم دنیا کی 500 اہم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی!   اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے گزشتہ 11 سالوں سے اہم 500 مسلم شخصیات کی فہرست ہر سال باقاعدگی سے جاری کی جاتی ہے۔ جس میں مسلم دنیا کے مختلف شعبوں جیسے سیاسی، مذہبی، سماجی ،ذرائع ابلاغ ودیگرشعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینی والی اہم شخصیات کے ناموں کو چنا جاتا ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔   اس سال بھی اس ادارے کی جانب سے 500 اہم مسلم شخصیات کہ فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ جس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو "مین آف دی ائیر" قرار دیا گیا ہے، جبکہ "وومن آف دی ائیر " کا اعزاز امریکن کانگریس کی رہنما راشدہ طالب کے نام رہا۔   گزشتہ دنوں دنیا بھر کے500 بااثرترین مسلم شخصیات کی ایک فہرست کتابی شکل میں جاری کردی گئی ہے۔اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے عالم دین شیخ محمد تقی عثمانی ہیں۔اس فہرست میں ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی کمانڈر فوج شیخ محمد بن زائد النہیان،خادم حرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز ،ترکی ک...

Popular posts from this blog