نیب آفس حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 15 دیگر کارکنوں کیپٹن صفدر کی ضمانت ، مسترد گذشتہ ماہ مریم کی پیشی کے دوران صفدر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نیب آفس کے باہر تشدد پر اکسانے کے معاملے کا سامنا ہے۔ تصویر: فائل لاہور (پ ر) لاہور کی سیشن عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر فسادات کو بھڑکانے کے لئے مقدمہ درج ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 16 ارکان کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے لہذا اب یہ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آرہا ہے۔ اس کے بارے میں ، صفدر کے وکیل نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ انسداد دہشت گردی کی شقوں کو ایک سیاسی معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔" انسداد دہشت گردی کے الزامات میں اضافہ کے بعد عدالت نے صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور تمام فریقوں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے حامی اور پولیس بیورو کے دفتر کے باہر پرتشدد جھڑپوں میں ملوث تھے ، جہاں مریم نواز کو سرکاری اراضی کی غی...
- Get link
- X
- Other Apps
اقامہ ایکسپائر ہے، کیا فائنل ایگزٹ لگ سکتا ہے؟
پیر 31 اگست 2020 4:55

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں تاہم بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اب تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے اس بارے میں احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔
قارئین نے اپنی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے مزید سوالات بھیجے ہیں۔
مزید پڑھیں
پاکستانی زائد المیعاد اقامے پر کیا کریں؟

اگر اقامہ ایکسپائر ہوتو کیا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) لگ سکتا ہے؟
جواب: خروج نہائی لگانے کے لیے اقامہ کا کارآمد ہونا ضروری ہے جب تک اقامہ تجدید نہیں کرایا جائے گا خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ نہیں لگے گا اس لیے پہلے اپنے کفیل سے اقامہ تجدید کرائیں جوکہ ایک برس کا ہوگا اور اگر یہ ایکسپائری دوسری بار ہوئی ہے تو اس پر ایک ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
قانون کے مطابق پہلی بارے اقامہ ایکسپائر ہونے پر 500 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ دوسری بار تاخیر ہونے کی صورت میں ایک ہزار ریال اور تیسری بار مملکت کے لیے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔
اویس منصور نے سوال کیا ہے کہ کیا سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور ان کے غیر ملکی فیملی ممبرز اور گھریلو ملازمین کو زمینی راستوں کے ذریعے ملک میں داخلے کی اجازت دی ہے؟
جواب: سعودی حکام نے اپنے شہریوں اور ان کے غیر ملکی فیملی ممبرز کو بری راستے سے واپس آنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ بیرون مملکت جانے والے سعودی اور ان کے غیر ملکی رشتہ دار (اہلیہ ، بچے ، سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر) اور ملازمین کی بری راستوں سے واپسی کے لیے خصوصی اجازت نامے حاصل کرنا ہوگا۔
اقامہ ایکسپائر ہونے پر 500 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
اس سلسلے میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا بیان اردو نیوز میں شائع ہوچکا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بین الاقوامی سفر پر پابندی کے سبب وہ سعودی باشندے جو عرب ممالک گئے ہوئے تھے مگر بری سرحدوں کی بندش کے باعث واپس نہیں آسکے ان کی واپسی مرحلہ وار شروع کی جارہی ہے۔
پہلے مرحلے میں الخفی ، الرقعی ، البطحا اور شاہ فہد پل پر موجود بری سرحدی راستوں پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ مملکت آنے والوں کو ’ابشر‘ اکاؤنٹ پر اپنے کوائف درج کرکے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی ہوگی۔
جعفر خان نے پوچھا ہے کہ چھٹی پر پاکستان آئے تھے اب چھٹی ختم ہو گئی لیکن اقامہ باقی ہے۔ سعودی عرب واپس جانے کے لیے کیا طریقہ ہو گا؟
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاحال بین الاقوامی سفر پر عائد
پابندی ہٹانے کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ وزارتیں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز نوٹ کررہی ہیں جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے حکومت اس بارے میں اعلان کردے گی۔ آپ کا اقامہ باقی ہے لیکن خروج وعودہ ختم ہوگیا۔ سعودی حکومت اب تک دو مرتبہ ویزوں کی توسیع کے احکامات صادر کرچکی ہے۔ پروازوں کی بحالی کے اعلان کے ساتھ ویزوں کے حوالے سے بھی رعایت یا کسی طریقہ کار کا اعلان متوقع ہے۔ آپ کی واپسی پروازوں کے بحالی پر ہی ممکن ہوسکے گی۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular posts from this blog
شفقت محمود نے اکتوبر تک بند رہنے والے اسکولوں کی 'جھوٹی خبروں' کی تردید کی منسٹر کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے دوبارہ آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو صوبائی وزیر تعلیم کے اجلاس میں لیا جائے گا۔ تصویر: فائل اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعہ کو اس "غلط خبر" کی تردید کی ہے کہ ملک بھر کے اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے ، انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے افتتاح کے فیصلے کو وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ محمود نے ٹویٹر پر واضح کیا ، "میرے نام پر کچھ جعلی اکاؤنٹ غلط خبریں پھیلارہے ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے۔ یہ سچ نہیں ہے۔" وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو صوبائی وزیر تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے افتتاحی امکانات کا امکان ہے۔ حکومت دوبارہ کھلنے کے بعد اسکولوں کے لئے جانچ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے بدھ کے روز ، یہ اطلاع ملی تھی کہ حکومت 15 ستمبر کو دوبارہ متوقع طور پر دوبارہ کھلنے کے بعد تعلیمی اداروں کے ل...
پریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی گئی پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے، پارلیمانی نظامِ حکومت ناکام ہوچکا، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ضروری ہوچکا ہے۔ چیئرمین ہم عوام پارٹی طاہر عزیز کی درخواست میں مئوقف ہفتہ 29 اگست 2020 15:28 سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی گئی اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اگست 2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی گئی، درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا کہ پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے، پارلیمانی نظامِ حکومت ناکام ہوچکا، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ضروری ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پارلیمانی نظام اور جمہوریت مخالف سیاسی قوتوں نے صدارتی نظام کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ چیئرمین ہم عوام پارٹی طاہرعزیز خان نے سپریم کورٹ میں صدارتی نظام کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ درخواستگزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی نظام ناگ...
عمران خان "مین آف دی ائیر"۔۔۔۔ مسلم دنیا کی 500 اہم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی! اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے گزشتہ 11 سالوں سے اہم 500 مسلم شخصیات کی فہرست ہر سال باقاعدگی سے جاری کی جاتی ہے۔ جس میں مسلم دنیا کے مختلف شعبوں جیسے سیاسی، مذہبی، سماجی ،ذرائع ابلاغ ودیگرشعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینی والی اہم شخصیات کے ناموں کو چنا جاتا ہے اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اس ادارے کی جانب سے 500 اہم مسلم شخصیات کہ فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ جس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو "مین آف دی ائیر" قرار دیا گیا ہے، جبکہ "وومن آف دی ائیر " کا اعزاز امریکن کانگریس کی رہنما راشدہ طالب کے نام رہا۔ گزشتہ دنوں دنیا بھر کے500 بااثرترین مسلم شخصیات کی ایک فہرست کتابی شکل میں جاری کردی گئی ہے۔اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے عالم دین شیخ محمد تقی عثمانی ہیں۔اس فہرست میں ایران کے آیت اللہ خامنہ ای، ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی کمانڈر فوج شیخ محمد بن زائد النہیان،خادم حرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز ،ترکی ک...


Comments
Post a Comment