Image
 نیب آفس حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 15 دیگر کارکنوں کیپٹن صفدر کی ضمانت ، مسترد گذشتہ ماہ مریم کی پیشی کے دوران صفدر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نیب آفس کے باہر تشدد پر اکسانے کے معاملے کا سامنا ہے۔ تصویر: فائل لاہور (پ ر) لاہور کی سیشن عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر فسادات کو بھڑکانے کے لئے مقدمہ درج ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 16 ارکان کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے لہذا اب یہ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آرہا ہے۔ اس کے بارے میں ، صفدر کے وکیل نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ انسداد دہشت گردی کی شقوں کو ایک سیاسی معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔" انسداد دہشت گردی کے الزامات میں اضافہ کے بعد عدالت نے صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور تمام فریقوں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے حامی اور پولیس بیورو کے دفتر کے باہر پرتشدد جھڑپوں میں ملوث تھے ، جہاں مریم نواز کو سرکاری اراضی کی غی...

 کراچی سے ہم نہیں جیتے لیکن پھر بھی ہمارے منسٹر بارشوں میں سڑکوں پر تھے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (26 اگست 2020) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے صوبے کا شوشہ چھوڑنے والوں کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں ہے۔ کراچی سے ہم جیتے نہیں لیکن پھر بھی ہمارے منسٹر بارشوں میں سڑکوں پر تھے۔

ٹھٹھہ کی تحصیل گھارو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس حساب سے بارش ہوئی ہے، نقصان ہوا ہے۔ ہمارے نمائندے بھی موجود تھے، انتظامیہ بھی موجود تھی۔ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

گھارو کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے سجاول پہنچ کر سیم نالے ناگن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بارش بہت ہوئی ہے، نقصان بھی ہوا ہے۔ ہماری کمیٹی ضلع کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی۔ پھر ضلع کیلئے پیکج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہوں، لازمی بارشوں میں نکلوں گا۔ گزشتہ دو سالوں سے وزیراعلیٰ ہوں لیکن وفاقی وزراء ملنے کو تیار نہیں تھے، اب موقع ملا ہے۔ جو وفاقی حکومت کے پروجیکٹ ہیں، ان کے مسائل وہ دیکھیں گے۔ وفاقی حکومت کا اپنا اور صوبوں کے اپنے آئینی اختیارات ہیں۔ سندھ بھر کے سیم نالوں میں صفائی ستھرائی اور کھدائی کے اچھے کام کروائے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog