Image
 نیب آفس حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 15 دیگر کارکنوں کیپٹن صفدر کی ضمانت ، مسترد گذشتہ ماہ مریم کی پیشی کے دوران صفدر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نیب آفس کے باہر تشدد پر اکسانے کے معاملے کا سامنا ہے۔ تصویر: فائل لاہور (پ ر) لاہور کی سیشن عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر فسادات کو بھڑکانے کے لئے مقدمہ درج ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 16 ارکان کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے لہذا اب یہ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آرہا ہے۔ اس کے بارے میں ، صفدر کے وکیل نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ انسداد دہشت گردی کی شقوں کو ایک سیاسی معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔" انسداد دہشت گردی کے الزامات میں اضافہ کے بعد عدالت نے صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور تمام فریقوں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے حامی اور پولیس بیورو کے دفتر کے باہر پرتشدد جھڑپوں میں ملوث تھے ، جہاں مریم نواز کو سرکاری اراضی کی غی...

 اسلامی نظریاتی کونسل کا دوسری شادی کے معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے،شریعت میں عدل کی بات کی گئی ہے۔چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کی گفتگو

   جمعرات 27 اگست 2020  12:47

کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست 2020ء) گذشتہ روز ایک فیصلے میں سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کیلئے پہلی بیوی کو حق مہر معجل ہو یا حق مہر غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔

فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا دوسری شادی کے معاملے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا ہے۔چئیرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ دوسری شادی اجازت نہیں عدل کے ساتھ مشروط ہے۔شریعت میں عدل کی بات کی گئی ہے۔

دوسری شادی کی اجازت کا معاملہ بارہا اسلامی نظریاتی کونسل میں آیا ہے۔

2013ء میں دوسری شادی سے متعلق خواتین کی طرف سے سخت ردعمل آیا۔بعض معاملات قانون کے ذریعے درست نہیں ہو سکتے،ثالثی کی ضرورت ہوتی ہے۔چئیرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا مزید کہنا ہے کہ حق مہر کی ادائیگی پر قانون اور شریعت دونوں راستے موجود ہیں۔دوسری شادی کے لیے قانون نے ثالثی کونسل قائم کیا ہے۔عائلی نظام میں تربیت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

دوسری شادی کے لیے قانون ثالثی کونسل جا کر اہلیہ سے اجازت لینے کا مجاز ہو گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عدالت عظمیٰ نے حق مہر کی فوری ادائیگی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار محمد جمیل کی اپیل خارج کر دی ، سپریم کورٹ نے درخواست گزار محمد جمیل کو پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے اپنی پہلی اہلیہ سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں محمد جمیل کو اپنی پہلی بیوی کو فوری حق مہر ادا کرنے کا حکم دیا تھا ،محمد جمیل نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔


Comments

Popular posts from this blog