Image
 نیب آفس حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 15 دیگر کارکنوں کیپٹن صفدر کی ضمانت ، مسترد گذشتہ ماہ مریم کی پیشی کے دوران صفدر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نیب آفس کے باہر تشدد پر اکسانے کے معاملے کا سامنا ہے۔ تصویر: فائل لاہور (پ ر) لاہور کی سیشن عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر فسادات کو بھڑکانے کے لئے مقدمہ درج ہونے والے کیپٹن (ر) صفدر سمیت مسلم لیگ (ن) کے 16 ارکان کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے لہذا اب یہ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آرہا ہے۔ اس کے بارے میں ، صفدر کے وکیل نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ انسداد دہشت گردی کی شقوں کو ایک سیاسی معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔" انسداد دہشت گردی کے الزامات میں اضافہ کے بعد عدالت نے صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر کارکنوں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور تمام فریقوں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے حامی اور پولیس بیورو کے دفتر کے باہر پرتشدد جھڑپوں میں ملوث تھے ، جہاں مریم نواز کو سرکاری اراضی کی غی...


وفاقی کابینہ نے ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ‘کراچی میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ

  منگل  ستمبر   17:20

وفاقی کابینہ نے ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم ستمبر ۔2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے. حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وفاقی کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی.

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی اجلاس کو ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوَٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی.

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی گئی.

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپرا اور ا سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی اور پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی. ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی گزشتہ ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ موخر کردیا . کمیٹی کے ہاﺅس بلڈنگ فنانس کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے پر کابینہ میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے دیگر فیصلوں کی توثیق کردی گئی.

Comments

Popular posts from this blog